سورة الروم - آیت 11

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ بنائے گا، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) قرآن مجید نے جابجا خلق بالحق سے قیامت پراستدلال کیا ہے آیت نمبر ١١ میں بھی اسی قسم کا استدلال ہے اور گزشتہ اقوام کی تاریخ کو بطور عبرت پیش کیا ہے اور قیامت کے دلائل قائم کیے ہیں۔