سورة الفرقان - آیت 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر کو پیدا کیا، پھر اسے خاندان اور سسرال بنا دیا اور تیرا رب بے حد قدرت والا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) اللہ تعالیٰ کی قدرت کے کرشمے ہیں کہ سمندر میں مختلف مقامات پر شریں پانی کے چشمے پائے جاتے ہیں اور وہ سمندر کے تلخ پانی کے درمیان اپنی مٹھاس پر قائم ہیں یہی حال انسانی معاشرے کے سمندر کا ہے کہ معاشرہ خواہ کسی قدر بگڑ جائے پھر بھی اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے ان میں صالح رہنما پیدا کردیتا ہے۔