سورة النور - آیت 36

فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان گھروں میں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ وہ بلند کیے جائیں اور ان میں اس کا نام یاد کیا جائے، اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں ان میں صبح و شام۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢٥)۔ آیت ٦٣ میں اللہ نے مساجد کا حقیقی مقصدبتادیا جس کے لیے وہ موزوں ہیں۔ ؎ ٢۔ الہلال، ١٥ اکتوبر ١٩١٣ ص ٨ میں آیت کاترجمہ یوں کیا ہے۔ یہ چراغ ایسے گھروں میں روشن کیا جاتا ہے جن کی نسبت اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی عظمت کی جائے اور ان میں اللہ کا ذکر کیا اور اس کے نام کی تقدیس ہو ان میں اللہ کے دوبندگان مخلص و مومن صبح شام تسبیح وتقدیس میں مشغول رہیں۔