سورة النور - آیت 17
يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَن تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ تمھیں نصیحت کرتا ہے اس سے کہ دوبارہ کبھی ایسا کام کرو، اگر تم مومن ہو۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١١) آیت نمبر ١٧، ١٨ میں فرمایا کہ اہل ایمان کو چاہے کہ دوبارہ بدباطن منافقین کے چکروں میں نہ آئیں، پیغمبر (علیہ السلام) اور ان کے گھرانوں کی عظمت وشان کو ملحوظ رکھیں اور پہلی آیات میں جو پندونصائح اور صاف صاف احکام بیان ہوئے ہیں ان پر عمل کریں کیونکہ اللہ علیم وحکیم ہے اور اس نے نہایت حکمت ودانائی سے تمہیں یہ ہدایات دی ہیں۔