سورة المؤمنون - آیت 54
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو تو انھیں ایک وقت تک ان کی غفلت میں رہنے دے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٥٤) میں خطاب پیغمبر اسلام سے ہے۔ فرمایا ہدایت کی طرح شقاوت کا مزاج بھی ہمیشہ اسیک ہی طرح کا رہتا ہے۔ پس جس طرح پہلے ہوتا رہا ہے اب ببھی ہوگا، اور جو ماننے والے نہیں وہ کبھی نہیں مانیں گے۔ پس انہیں ان کی حالت میں چھوڑدو اور اپنا کام کیے جاؤ۔