سورة مريم - آیت 88

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا رحمان نے کوئی اولاد بنا لی ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر الوہیت اور رابنیت مسیح کی گمراہی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا انسانی گمراہی کی یہ انتہا ہے اس سے زیادہ سخت گمراہی اور کیا ہوسکتی ہے کہ فاطر السموات ولارض کو ایک بیٹے کی ہستی کا محتاج تصور کرلیا جائے۔