سورة مريم - آیت 65

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ ۚ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جو آسمانوں کا اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان کی چیزوں کا رب ہے، سو اس کی عبادت کر اور اس کی عبادت پر خوب صابر رہ۔ کیا تو اس کا کوئی ہم نام جانتا ہے؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٦٥) میں خطاب پیغمبر اسلام اور ان کے ساتھیوں سے ہے۔ فرمایا دو باتوں میں لگے رہو، ساری کامیابیاں انہی سے ملیں گی اس کی عبادت کرو۔ اس کی عبادت کی راہ میں جتنی بھی مشکلات پیش آئیں جھیلتے رہو۔