سورة مريم - آیت 39
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھیں پچھتاوے کے دن سے ڈرا جب (ہر) کام کا فیصلہ کردیا جائے گا اور وہ سراسر غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر آیت کے اس ٹکڑے پر غور کرو کہ (وھم فی غفلۃ وھم لا یومنون) اے پیغمبر ! یہ لوگ اس وقت اپنی کامرانیوں کی غفلت میں سرشار ہیں، یقین کرنے والے نہیں، تاہم تم اعلان کردو۔ نیز بعد کی آیت کہ انا نحن نرث الارض ومن علیھا کس طرح یہ تمام مطلب آشکارا کر رہی ہے ؟ افسوس ہمارے مفسروں کو اس عالم کی خبر ہی نہیں، وہ جہاں یوم کا لفظ دیکھتے ہیں، جھٹ اسے یوم القیامہ سمجھ لیتے ہیں۔