سورة الكهف - آیت 23
وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَٰلِكَ غَدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کسی چیز کے بارے میں ہرگز نہ کہہ کہ میں یہ کام کل ضرور کرنے والا ہوں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٢٣) میں اس طرف اشارہ ہے کہ عنقریب ایسا ہی معاملہ تمہیں بھی پیش آنے والا ہے یعنی اپنی قوم سے راہ حق میں کنارہ کشی کرو گے اور غار ثور میں کئی دن تک مقیم رہو گے۔ پھر تم پر فتح و کامرانی کی ایسی راہ کھولی جائے گی جو اس معاملہ سے بھی کہیں عظیم تر ہوگی۔