سورة البقرة - آیت 163
وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تمھارا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
خدا پرستی میں ثابت قدم رہنے، عقل و بصیرت سے کام لینے، کائنات خلقت میں تدبر و تفکر کرنے اور حقائق ہستی کی معرفت حاصل کرنے کا حکم اور برہان فضل و رحمت سے استدلال