سورة ھود - آیت 93
وَيَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَاذِبٌ ۖ وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ عمل کرو، بے شک میں (بھی) عمل کرنے والا ہوں۔ تم جلد ہی جان لوگے کہ کون ہے جس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے، اور انتظار کرو، بے شک میں (بھی) تمھارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
حضرت شعیب نے کہا اچھا تم اپنی راہ چلو، میں اپنی راہ چل رہا ہوں، اور نتیجہ کا انتظار کرو، چنانچہ نتیجہ ظاہر ہوگیا، اہل ایمان محفوظ رہے، سرکش ہلاک ہوگئے۔ حضرت موسیٰ کی دعوت اور اس کے نتائج کی طرف اشارہ اور استدلال کی موعظت کا اختتام۔