سورة ھود - آیت 46
قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ۖ فَلَا تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۖ إِنِّي أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا اے نوح! بے شک وہ تیرے گھر والوں سے نہیں، بے شک یہ ایسا کام ہے جو اچھا نہیں، پس مجھ سے اس بات کا سوال نہ کر جس کا تجھے کچھ علم نہیں۔ بے شک میں تجھے اس سے نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے ہوجائے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١) یعنی جب وہ تیری راہ نہ چلا اور بدعملوں کا ساتھی ہوا، تو فی الحقیقت تیرے حلقہ قرابت سے باہر ہوگیا، اب اسے اپنا نہ سمجھ۔