سورة یونس - آیت 35
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّي إِلَّا أَن يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے کیا تمھارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرے؟ کہہ اللہ حق کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔ تو کیا جو حق کی طرف رہنمائی کرے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، یا وہ جو خود اس کے سوا راستہ نہیں پاتا کہ اسے راستہ بتایا جائے؟ تو تمھیں کیا ہے، تم کیسے فیصلہ کرتے ہو؟
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٣٥) قرآن کے مہمان حجج میں سے ہے مگر افسوس ہے کہ مفسرین نے اس کی حقیقت بھی اسی طرح ضائع کردی جس طرح اکثر دلائل قرآنیہ ضائع کردی ہیں۔ اس کی تشریح آخری نوٹ میں ملے گی۔