سورة الاعراف - آیت 3

اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کے پیچھے چلو جو تمھاری طرف تمھارے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے اور اس کے سوا اور دوستوں کے پیچھے مت چلو۔ بہت کم تم نصیحت قبول کرتے ہو۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

دعوت حق : (ف2) مقصد یہ ہے کہ سب لوگ صرف کلام الہی کے ماننے کے مکلف ہیں ، اس کو ترک کرکے دیگر ارباب کی پیروی گمراہی ہے ، اسلام انسان کو حریت وآزادی کی تلقین کرتا ہے ، وہ دنیا میں صرف اللہ کا محکوم ہے اور اس کی گردن میں بجز اس کے اور کسی کا ربقہ عقیدت نہیں ۔