سورة الانعام - آیت 110
وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم ان کے دلوں اور ان کی آنکھوں کو پھیر دیں گے، جیسے وہ اس پر پہلی بار ایمان نہیں لائے اور انھیں چھوڑ دیں گے، اپنی سر کشی میں بھٹکتے پھریں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يَعْمَهُونَ: مادہ عمہ ، بےبصیرتی کور باطنی ، اور دل کا نور معرفت سے محروم ہوجانا ۔