سورة الانعام - آیت 106
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کی پیروی کر جو تیری طرف تیرے رب کی جانب سے وحی کی گئی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے کنارا کر۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٤) یعنی ان لوگوں کے اعتراضات بالکل سطحی ہیں آپ بلا تاسف کے احکام الہی کو دوسروں تک پہنچاتے رہیں ۔