سورة الانعام - آیت 98
وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی ہے جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا، پھر ایک ٹھہرنے کی جگہ اور ایک سونپے جانے کی جگہ ہے۔ بے شک ہم نے ان لوگوں کے لیے نشانیاں کھول کر بیان کردی ہیں جو سمجھتے ہیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) خدا کی صفات کے سلسلہ میں یہ بھی بتایا ہے کہ تم سب کو ایک ہی نفس سے پیدا کیا گیا ہے یعنی تم میں باہمی کوئی امیتاز نہیں سب آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہو ، اور احترام کے مستحق ۔ نیز یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ان تمام آیات پر غور کرنا علقمندی اور دانائی ہے ۔ حل لغات : مستقر : مقام استقرار ۔ مستودع : مقام وداع ، عاقبت اور دنیا سے تعبیر ہے ۔