سورة النسآء - آیت 116

إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک بنایا جائے اور بخش دے گا جو اس کے علاوہ ہے، جسے چاہے گا اور جو اللہ کے ساتھ شریک بنائے تو یقیناً وہ بھٹک گیا، بہت دور بھٹکنا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

غیر مغفور گناہ : (ف3) اس آیت میں واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ شرک ناقابل عفو گناہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ گمراہ کن جاذب اوہام اور کوئی عقیدہ نہیں ، فطرت انسان کو اللہ تعالیٰ نے اتنا پاکیزہ اور بلند پیدا کیا ہے کہ وہ کسی طرح بھی شرک جیسی ذلت کو برداشت نہیں کرسکتی ۔