سورة النسآء - آیت 107
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان لوگوں کی طرف سے جھگڑا نہ کر جو اپنی جانوں سے خیانت کرتے ہیں، یقیناً اللہ ایسے شخص سے محبت نہیں کرتا جو ہمیشہ بہت خائن، سخت گناہ گار ہو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يَخْتَانُونَ: مصدر اختیان ۔ خیانت کرنا ، نقصان پہنچانا ۔ خَوَّان: بہت خیانت کرنے والا ۔ أَثِيم: مجرم ۔