سورة المطففين - آیت 17
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر کہا جائے گا یہی ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: یعنی آج تو یہ لوگ دنیا میں حقائق دینی سے روگردانی کرتے ہیں ۔ مگر کل آخرت میں مومنین جب کہ حق تعالیٰ کے قرب سے مشرف ہوں گے اور اس کی تجلیات سے دل ودیدہ کی تسکین کا سامان بہم پہنچائیں گے ، یہ اس نعمت سے محروم رہیں گے اور جہنم میں پھینکے جائیں گے ۔ پھر کہا جائے گا کہ یہی وہ مقام ہے جس کی تم تکذیب کرتے تھے ۔ آج بتاؤ کہ کیا ہم جھوٹ کہتے تھے *۔