سورة التكوير - آیت 8
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب زندہ دفن کی گئی (لڑکی) سے پوچھا جائے گا۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ الموء دۃ ۔ زندہ گاڑی ہوئی لڑکی ۔ بعض قبائل میں عزت اور شرف کا یہ غلط خیال رواج پذیر ہوگیا تھا کہ لڑکیاں ناموس اور عزت کے لئے موجب ننگ ہیں ۔ اس لئے وہ ان کو جب پیدا ہوتیں تو زندہ زمین میں گاڑ دیتے ۔ اس برائی کی طرف اشارہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام سے قبل عربوں کی اخلاقی حالت کیا تھی ؟ اور اسلام نے ان لوگوں کی اصلاح کے سلسلہ میں کتنا بڑا کام کیا *۔