سورة النازعات - آیت 1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر سختی سے ( جان) کھینچ لینے والے ہیں!

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سورۃ النزعت ف 2: مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی جس مسئلہ میں زیادہ اہمیت کے ساتھ بحث کی گئی ہے ، وہ مسئلہ حشرونشر کا ہے ۔ ان سواہید سے جن کو قسموں کی شکل میں پیش کیا ہے ، یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ بعثت وحشر کے نظریہ میں کوئی عقلی استحالہ نہیں ہے ۔ وجوہ تاویل میں اختلاف ہے ۔ جمہور مفسرین کے نزدیک ان سے مراد فرشتے ہیں اور ان کے مقنوع اوصاف وفرائض کی توضیح ہے *۔ النزعت سے تعبیر ہوں گے وہ فرشتے جو کفار کی روح کو ان کی بداعمالیوں کے سبب سے بدن کے گوشے گوشے اور بال سے بتکلیف کھینچ کر لاتے ہیں *۔