سورة الإنسان - آیت 17

وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس میں انھیں ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ ملی ہوگی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: زَنْجَبِيلًا۔ سونٹھ ۔ عرب اس مشروب کو پسند کرتے تھے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو کیونکہ اس میں ذرا خوشگوار قسم کی تلخی پیدا ہوجاتی ہے ۔