سورة الإنسان - آیت 4
إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : سَلَاسِلَ ۔ زنجریں کے سلسلہ کی جمع ہے ۔ أَغْلَالًا ۔ جمع غل بمعنی طوق آہنی۔یعنی دنیا میں تو ان کو ہر طرح کی آزادی میسر تھی مگر انہوں نے آزادی کو مصیبت اور جزائم پیشگی کے لئے استعمال کیا ۔ اس لئے آج ان کی آزادی جان چھین جاتی ہے ۔ اور ان کے گناہوں اور ان کی مصیبتوں کو ان کیلئے زنجیروں اور طوقوں کی شکل میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔