سورة المدثر - آیت 48
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس انھیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہیں دے گی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 5) اسلام سے قبل نجات کا مفہوم یہ تھا کہ لوگ ولیوں اور شہیدوں پر بھروسہ کرکے ہر نوع کے فسق وفجور کا ارتکاب کرتے اور یہ سمجھتے کہ چونکہ ان لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ارادت وعقیدت وابستہ ہیں اس لئے عذاب اور سزا سے ہمارا بچ جانا یقینی ہے ۔ کچھ لوگ بتوں اور اپنے خود ساختہ معبودوں کو اس بات کا مجاز قراردیتے کہ وہ اپنے پجاریوں کو بخشواا لیں گے ۔ اس پر اس قبیل کی آیتیں نازل ہوئیں جن میں شفاعت کی نفی کی گئی اور بتایا گیا کہ جب تک ذاتی صلاحیت نہ ہو کوئی سفارش مفید نہیں ہوسکتی ۔