سورة المدثر - آیت 38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہر شخص اس کے بدلے جو اس نے کمایا، گروی رکھا ہوا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: غرض یہ ہے ۔ کہ خدا کسی شخص پر چڑھ کرکے اس کو نیکی اور تقویٰ پر آمادہ نہیں کرتا ۔ اس نے ہر ایک کو اختیار دے رکھا ہے ۔ کہ وہ اپنے لئے جس طرح کی زندگی پسند کرے ۔ چاہے خیروبرکت کی حرف بڑھے اور مراتب میں رفعت وارتقاء حاصل کرے ۔ اور چاہے ہر نیکی سے محروم رہے ۔ اور اپنے لئے خسران اور پستی اختیار کرے *۔