سورة المدثر - آیت 4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے کپڑے پس پاک رکھ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: وَثِيَابَكَ۔ قلب اور دل سے استعارہ ہے ۔ امراء القیس کا شعر ہے۔ فإنْ تكُ قد ساءتكِ مني خليقة فسُلِّي ثيابي من ثيابِكِ تَنْسُلِ یعنی اے معشوق اگر تم کو میری کوئی ادا واقعی بری محسوس ہوتی ہے تو میرے دل سے جدا کیوں نہیں کرلیتی ۔ اس طرح خود بخود علیحدگی واقع ہوجائیگی ۔ ایک دوسرا شعر ہے۔ فَشَكَكْتُ بالرُّمْحِ الأَصَمِّ ثيابَهُ لَيسَ الكَريمُ عَلَى القَنَا بِمُحَرَّمِ اس میں بھی ثیاب سے مراد دل ہے۔