سورة الجن - آیت 16

وَأَن لَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُم مَّاءً غَدَقًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور (یہ وحی کی گئی ہے) کہ اگر وہ راستے پر سیدھے رہتے تو ہم انھیں ضرور بہت وافر پانی پلاتے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: غَدَقًا۔ آب وافر، مکہ میں مدت سے بارش نہیں ہوتی تھی اس لئے فرمایا کہ گو یہ لوگ اللہ کی جانب اخلاق کے ساتھ جھک جائیں تو مکے کی زمین سیراب ہو جائے گی۔