سورة القلم - آیت 4
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً تو ایک بڑے خلق پر ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: خُلُقٍ عَظِيمٍ ۔ اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ مزید برآں آپ کی روحانی اور اخلاقی حالت فضائل کے فراز اعلی پر فائز ہے۔