سورة الحشر - آیت 23
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہ ہے، نہایت پاک، سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب، اپنی مرضی چلانے والا، بے حد بڑائی والا ہے، پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: الْجَبَّارُ۔ یعنی جبر کرنے والا ضرورتوں اور حاجتوں کو پورا کرنے والا ، خرابی کا درست کردینے والا ۔ الْمُتَكَبِّرُ۔ صاحب علو ورفعت بڑی عظمت والا ۔