يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
جس دن تو ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھے گا ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کی دائیں طرفوں میں دوڑ رہی ہوگی۔ آج تمھیں ایسے باغوں کی خوشخبری ہے جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہیں، ہمیشہ ان میں رہنے والے ہو، یہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
حل لغات : نُورُهُمْ۔ روشنی۔ یعنی وہ لوگ جو یہاں معارف ایمانی سے بہرہ ور تھے وہ اس دنیا میں نور کے سایہ میں پھلیں گے اور تقدم و حضور کی ہر راہ ان کے لئے روشن ہوگی ۔ وہ عقبیٰ کی تمام مشکلات پر آسانی کے ساتھ قابو حاصل کرلیں گے اور وہاں کے حقائق ان پر پوری طرح روشن ہونگے ۔ ان کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک خاص نوع کی تابندگی عطا کی جائے گی جو ان کے جلال کو ظاہر کریگی اور ان کے مرتبہ ومقام کو واضح کریگی ۔