سورة الحديد - آیت 11

مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کون ہے وہ جو اللہ کو قرض دے، اچھا قرض، تو وہ اسے اس کے لیے کئی گناکر دے اور اس کے لیے باعزت اجر ہو۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اللہ کا قرض دینے کے معنی یہ ہیں کہ یہ بھی ایک نوع کی تجارت ہے ۔ فرق یہ ہے اس میں راس المال نقد ہےاور جو کچھ ملنے والا ہے وہ سراسر متوقع یعنی موت کے بعد آخرت میں ۔ اس سودے میں وہی لوگ شریک ہوتے ہیں جن میں جرات ایمانی ہے ۔ اور واقعہ یہ ہے کہ اگر سب کچھ دے کر بھی اس کا قرب حاصل ہوجائے تو یہ تجارت کسی عنوان بری نہیں ۔