سورة الواقعة - آیت 75

فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس نہیں! میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھاتا ہوں!

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) نجوم سے مراد یہاں حصص قرآن ہیں اور مواقع تعبیر ہے۔ قسم سے اس چیز کو بطور استشہاد اور استدلال کے پیش فرمایا ہے اور کہا ہے ، کہ یہ بہت بڑی گواہی ہے ۔ یعنی تم لوگ اگر اس حقیقت پر غور کرو کہ کیونکر قرآن نے آہستہ آہستہ دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور کیونکر اس کو قبول عام کی نعمت میسر ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس کی شدید مخالفت کی گئی اور سخت ترین عداوت اور بغض کا اظہار کیا گیا تو تمہیں معلوم ہوجائے کہ محض اس لئے کہ یہ قرآن وصف کرم سے متصف ہے ۔ بنی نوع انسان کے لئے مفید ہے اور باعث برکت وسعادت ہے ۔