سورة النسآء - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ نسآء : یہ سورۃ مدنی ہے جس میں فلسفہ تدبیر منزل سے بحث ہے اور بتایا ہے کہ وہ کون سے رشتے ہیں جو قابل لحاظ ومروت ہیں اور عورتوں کے حقوق واجبات کیا ہیں ۔ درمیان میں کئی مسائل آگئے مگر چونکہ سورت کا اہم مضمون عورتوں کا منصب ودرجہ کی تعیین ہے ‘ اس لئے سورت کا نام ہی نساء رکھ دیا قرآن حکیم اس حیثیت سے دنیائے مذاہب کی پہلی اور آخری کتاب ہے جس میں بالخصوص عورتوں کو قابل درجہ دیا گیا ہے اور ان کے نام پر قرآن مجید کا ایک حصہ موسوم کردیا گیا ہے ۔