سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پکارنے والے کی طرف گردن اٹھا کر دوڑنے والے ہوں گے، کافر کہیں گے یہ بڑا مشکل دن ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ناگوار دعوت ف 1: غرض یہ ہے ۔ کہ ان بدبختان ازلی کے پاس سابقہ اقوام وملل کے حالات بیخ چکے ہیں ۔ اور انہیں معلوم ہے ۔ کہ کیونکر اللہ تعالیٰ کا غصہ بھڑکتا ہے ۔ اور ان کو ایک غیر مانوس اور ناگوار چیز کی طرف پکاریگا ۔ اس وقت آنکھیں کھلیں گی ۔ اور مارے شرم کے جھک جائینگی ۔ اور اوپر کو نہیں اٹھیں گی ۔ اور سارا کبروغرور خاک میں مل جائیگا ۔ وہ قبروں سے مدی دل کی طرح نکلیں گے ۔ اور اس بلانے والے کی جانب دوڑیں گے ۔ اس وقت ان منکرین کو اس دن کی سختی کا احساس ہوگا ۔ اس دن یہ کہیں گے ۔ کہ آج کی کلفتیں اور شدائد ناقابل برداشت ہیں ۔ مگر اس احساس سے کیا فائدہ ؟ جب کہ دنیا میں عمر عزیز کے بہترین لمحات کو انہوں نے نافرمانی اور سرکشی میں صرف کیا ۔ جب کہ روح کی بالیدگی کو انہوں نے اپنے اعمال بد کی وجہ سے سخت نقصان پہنچایا ۔ جبکہ اللہ سے دوری اور بعد کو انہوں نے پسند کیا ۔ محض خواہشات نفس کی پیروی کی ۔ اور عقل ودانش کی باتوں کو ٹھکرایا ۔ ضرورت تو اس بات کی تھی ۔ کہ یہ لوگ اپنے معصوم بچپن کو اللہ کی خدمت میں صرف کرتے ۔ اور جوانی میں ولولوں اور حوصلوں کے ساتھ اس کے دین کی اشاعت پرکمر بستہ ہوجائے ۔ اور پھر بڑھاپے میں اپنے تجربات کی روشنی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہوتے ۔ مگر انہوں نے بچپن کو کھیل کود میں گنوادیا ۔ جوانی میں ہر نوع کے فسق وفجور کا ارتکاب کیا *۔ اور بڑھاپے میں ان گناہوں کی یاد تازہ کرتے رہے اور زیادہ ہٹ دھرمی کے ساتھ حق وصداقت کی مخالفت کی ۔ ان حالات میں زندگی کی اس منزل میں ان کے لئے تسکین اور تسلی کا کیا سامان مہیا ہوسکتا ہے *۔ حل لغات :۔ سحر شتمر ۔ دائمی جادو ۔ اس کے معنے یہ ہیں ۔ کہ یہ لوگ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اپنے لئے حیران کن سمجھتے تھے ۔ * ھوۃ نبو ۔ وائٹ ۔ جر سے مشتق ہے ۔ نکر ۔ ناگواری ۔ اوجری ۔ والطعین ۔ دورتے ہوئے اور لپکتے ہوئے *۔