سورة النجم - آیت 57

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

قریب آگئی وہ قریب آنے والی۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: فرمایا : قیامت بہت قریب ہے ۔ کوئی غیر اللہ قوت اسکو اپنے وقت سے نہیں ہٹاسکتی ۔ تمہیں چاہیے ۔ کہ اس کیلئے تیاری کرو ۔ اور بجائے اظہار تعجب اور مذاق کے اللہ کے سامنے پیش ہونے کی صلاحیت پیدا کرو ۔ دل کے غبار کو آنسوؤں سے دھوڈالو ۔ غفلت وکبر سے باز آؤ۔ اور اس کے آستانہ جلال وعظمت پر جھکو ۔ عبادت کرو ۔ اور مالک کے ساتھ تعلقات نیاز مندی کواستوار کرو *۔