سورة النجم - آیت 35

أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے ؟ پس وہ دیکھ رہا ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: الذی لولی سے کوئی خاص شخص مراد نہیں ہے ۔ بلکہ مقصد یہ ہے ۔ کہ ان مکے والوں نے اللہ کے پیغام کو ٹھکرادیا ہے ۔ اور تسلیم ورضا سے روگردانی کی ہے ۔ پہلے جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف نہیں لائے تھے ۔ اس وقت تو رفاہ عام کے کاموں میں میں یہ کچھ حصہ لیتے تھے ۔ اور جو دو سخا سے کام لیتے تھے ۔ مگر اب ضد اور تعصب میں آکر انہوں نے وہ بھی بند کردیا ہے ۔ کب ان لوگوں کے پاس اس طرز عمل کے جواز کے لئے کوئی سند غیب سے نازل ہوئی ہے ۔ یا یہ محض بغض وعناد کا مظاہرہ ہے *۔