سورة النجم - آیت 14

عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

آخری حد کی بیری کے پاس۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى۔ ایک مقام ہے جہاں ملائکہ جاکر رک جاتا ہے ۔ اور جبرائیل بھی اس سے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ جہاں صرف حیرت ہے ۔ اور عقل وخرد کا تیز رفتار جی زاہ انوار وتجلیات کے وفور سے گھبرا جانا ہے ۔ اور اس درجہ علم وقدرت میں گم ہوکر رہ جاتا ہے یہ وہ مقام ہے جہاں کائنات کی سرحدیں ختم ہوتی ہیں ۔ اور حجب واسر الٰہیہ کا آغاز ہوتا ہے ۔