سورة الذاريات - آیت 29
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی، پس اس نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور اس نے کہا بوڑھی بانجھ!
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : فَصَكَّتْ وَجْهَهَا۔ یعنی فرط حیرت اور حیاء میں انہوں نے عورتوں کی عادت کے موافق اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہا کہ کیا یہ بھی ممکن ہے ۔