يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
اے لوگو! بے شک ہم نے تمھیں ایک نر اور ایک مادہ سے پیدا کیا اور ہم نے تمھیں قومیں اور قبیلے بنا دیا، تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو، بے شک تم میں سب سے عزت والا اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ والا ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
فضیلت کا تعلق روح سے ہے ف 1: اس آیت میں اس حقیقت کبری کا اظہار فرمایا ہے کہ معیار فضیلت جنسیت نہیں ہے ۔ مرد ہوتا نہیں ہے ۔ اور نہ عورت ہونا ۔ نہ کنبہ اور قبیلہ کا اختصاص ہے ۔ اور یہ اس نوع کے سارے اختیارات محض تعارف کے لئے ہیں ۔ معیار فضیلت یہ ہے ۔ کہ تمہارے دلوں میں تقویٰ اور پرہیزگاری کے جذبات موجزن ہوں ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ تمام تقریبات جو انسانوں نے فضیلت اور برتری کے اظہار کے لئے وضع کررکھی ہیں بےمعنی ہیں ۔ وہ دولت کو بزرگی کا معیار قرار نہیں دیتا ۔ بتوں اور رفاہیئت کو وجہ اعزاز نہیں سمجھتا ۔ اس کے نزدیک عبادت اور فخر کے لئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں ہے ۔ بڑی بڑی تعلیمی ڈگریوں کا کالے اور گورے کی تمیز بھی مہمل ہے ۔ اس کے نزدیک وہ معزز اور محترم ہے ۔ جس کا دماغ خشئیت الٰہی کے خیالات سے مزین ہے اور جس کا قلب تقویٰ وصلاح سے معمور ہے ۔ گویا وہ فضیلت اور بزرگی کے لئے جو پیمانہ مقرر کرتا ہے ۔ وہ جسم کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا روح سے وابستہ ہے ۔ قرآن کہتا ہے ۔ تم ظاہری ٹھاٹ اور وجاہت کو نہ دیکھو ۔ چہروں کے رنگ وروغن کو ملاحظہ نہ کرو ! اور کھال کی سفیدی اور برائی سے دھوکہ نہ کھاؤ۔ بلکہ یہ دیکھو ۔ کہ باطن کیسا ہے ان خوبصورت مجسموں میں جو روح موجود ہے ۔ وہ کن مجامد سے مشصف ہے ۔ کھال کی عمدگی پر نہ جاؤ۔ اندر کی طرف جھانک کردیکھو ۔ کہ اس گوری اور چٹی کھال کے اندر مکروہ اور ذہن روح تو نہیں ہے ۔ کیونکہ ہوسکتا ہے ۔ کہ جس کے پاس بےاندازہ ہلاکت ہو ۔ وہ اخلاق کے لحاظ سے بالکل قلاش ہو ۔ اور بظاہر معزز اور اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھنے والا خصائل کے اعتبار سے ذلیل اور کمینہ ہو ۔ اسلام کے نقط نگاہ سے کوئی دنیوی تفریق انسانوں کو عزت اور ذلت کے دوگروہوں میں تقسیم نہیں کرسکتی ۔ اور کوئی مصنوعی امتیاز یہ صلاحیت نہیں رکھتا کہ اس کی وساطت سے انسانیت کو توانا اور ناپاجائے ۔ بجز قلب کی سل امتی اور دماغ کی پاکیزگی کا *۔ حل لغات :۔ شعوبا ۔ جمع شعب ۔ بمعنی خاندان * وقبائل ۔ جمع ۔ قبیلۃ بمعنی قوم *۔