سورة محمد - آیت 9
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کی تو اس نے ان کے اعمال ضائع کردیے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) یعنی منکرین کو اس لئے ہلاکت کے گھاٹ اتار دیا گیا کہ ان کو اللہ کی حمایت حاصل نہ تھی اور مسلمان اس لئے ہمیشہ سر بلند رہے کہ یہ اللہ کی اعانت ونصرت پر یقین رکھتے تھے ۔