سورة محمد - آیت 7
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھارے قدم جما دے گا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اللہ کی مدد کرنے کے معنی یہ ہیں کہ اس کے مشن کی تکمیل کے لئے اپنا لہو تک بہادیا جائے ۔