سورة الزخرف - آیت 74

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک مجرم لوگ جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یہ جہنم ہے جو اللہ کے مقام غضب وغصہ کا مظہر ہے ۔ یہاں تکلیف ہے، دکھ ہے ، سزا ہے ، توہین ہے ۔ اور زندگی کا وہ مفہوم ہے جو نہایت اذیت دہ ہوتا ہے ۔ اور یہ نتیجہ ہے ، بدعملی کا ، فسق وفجور کا ، ناشکرگزاری کا اور نافرمانی اور معصیت کا ۔