فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ
پس اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کے لیے ٹھکانا ہے اور اگر وہ معافی کی درخواست کریں تو وہ معاف کیے گئے لوگوں سے نہیں ہیں۔
برے دوست (ف 1) یہ ایک انداز بیان ہےکہ ہم نے ان کے لئے برے ہمنشین مقرر کر رکھے تھے ور نہ مقصد یہ ہے کہ کہ ان کچھ ایسے یاران صحبت تھےجو اپنی گناہوں میں حوصلہ افزائی کرتے تھے ۔ اور ان کے اعمال بد کو سنوار سنوار کر پیش کرتے تھے ۔ جس سے ان کے دل میں احساس تک نہیں پیدا ہوتا تھا ۔ ورنہ خدا نہیں چاہتا کہ اس کے بندے گمراہ ہوں ۔ وہ یک قلم رحمت ہے مودت ہے اور راحت وشفقت ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ صرف اس بات پر اکتفا نہیں کرتا کہ انسان کو عقل سے بہرہ مند کردے اور پھر دوسرے ذرائع تربیت سے ہاتھ اٹھائے بلکہ وہ پیغمبر بھیجتا ہے توفیق ہدایت سے مشرف کرتا ہے ۔ معجزات ودلائل پیش کرتا ہے ۔ تاکہ اس کا بندہ محروم نہ رہ جائے ۔ ایسے شفیق اور رحیم خدا کے متعلق یہ خیال کرنا بھی کس قدر گناہ ہے کہ وہ بندہ و اینکا بھلا نہیں چاہتا ۔ اس نوع کے اسلوب بیان کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ انسان کسی مرحلہ میں بھی خدا کو نہ بھولے اور کسی منزل میں بھی اس کو فراموش نہ کرے ۔ اسی لئے اس طرح کی اشیاء کو بھی جو محض بالواسطہ اس کی ذات سے تعلق رکھتی ہیں وہ اپنی جانب منسوب کرلیتا ہے ۔ حل لغات : مِنَ الْمُعْتَبِينَ ۔ عتاب سے ہے ہمزہ سلب کے لئے ہے۔