سورة فصلت - آیت 3
كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایسی کتاب جس کی آیات کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی قرآن ہے، ان لوگوں کے لیے جوجانتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : فُصِّلَتْ۔ تفصیل سے ہے جس کے معنی جدا جدا کرکے بیان کرنے کے ہیں ۔ اور شرح وبسط کے ساتھ بیان کرنے کے بھی ہیں او یہ بھی کہ ان آیتوں میں تواصل کی بلیغ اور موسیقی خیز رعایت رکھی گئی ہے ۔ جو صوتی مناسبت کے لئے نہایت ضروری تھے ۔ اور ان تواصل کا یہ فائدہ بھی ہے کہ گویا پوری آیت کا مضمون ان میں سما جاتا ہے۔