سورة الزمر - آیت 53
قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے اے میرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی! اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوجاؤ، بے شک اللہ سب کے سب گناہ بخش دیتا ہے۔ بے شک وہی تو بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یعنی اے وہ لوگو ! جو گناہوں کی کثرت سے گھبراگئے ہو ۔ آؤ اور اسلام میں داخل ہوجاؤ۔ اور اس کے پیش کردہ مقام عبودیت کو حاصل کرلو ۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہاری تمام لغزشوں اور کوتاہیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا جائے گا ۔ تمہارے پہلے تمام جرائم بخش دیئے جائینگے ۔ اور تمہاری مایوسیوں کو رحمتوں اور بخششوں سے بدل دیا جائے گا *۔