أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ
کیا ہم نے انھیں مذاق بنائے رکھا، یا ہماری آنکھیں ان سے پھر گئی ہیں۔
ف 1: کیا بات ہے ہم ان کو نہیں دیکھتے ہیں یا یہ کہ ہماری نظروں میں کچھ فتور ہے ؟ یعنی دنیا میں تو انہیں اپنے ماں اور ذہنی دولت پرناز تھا ۔ اپنے اعمال اور اپنی سمجھ پر غرہ تھا ۔ ان کو یقین تھا ۔ کہ ہم امن وصلاح کے حامی ہیں ۔ اور یہ مسلمان حقیر اور ذلیل ہیں ۔ مفلس اور غریب ہیں ۔ یہ خواہ مخواہ اسلام کو پھیلا کر گویا فتنوں اور اختلافات کو بڑھاتے ہیں ۔ اس لئے ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا ۔ اور ہم جنت میں جائیں گے ؟ مگر یہاں معاملہ بالکل خلاف ہوگا ۔ یہ لوگ اپنے غرور نفس اور خدع وفریب میں مبتلا اپنے کو جہنم میں پائیں گے ۔ اور یہ دیکھ کر مسلمان یہاں نہیں ہیں ۔ سخت بوکھلائیں گے ۔ اس وقت ان کی آنکھیں کھلیں گی اور ان کو معلوم ہوگا ۔ کہ اللہ کے نزدیک مسلمانوں کی کیا قدروقیمت ہے ۔ اس وقت یہ محسوس کریں گے ۔ کہ یہ محرومی سعادت وفلاح سے محرومی ہے ۔ مگر ” ولات حین مناص “ فرمایا یہ مکالمہ اور تخاصم جو اہل نار کے مابین ہوگا ۔ یہ قطعی اور حتمی ہے ۔ اور اس کو بیان کرتا اس بات کی دلیل ہے ۔ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بذریعہ وحی والہام یہ سب کچھ بتلایا گیا ہے ۔ ورنہ انسانی علم کی کوتاہی کا تقاضا یہ ہے ۔ کہ وہ ان احوال وکوائف کے متعلق کچھ نہ جان سکے *۔ حل لغات :۔ سخریا ۔ ہدف استہزائ* القھار ۔ غالب ۔ بااقتدار * تخاصم ۔ آپس میں لڑنا جھگڑنا *