سورة ص - آیت 58

وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور دوسری اس کی ہم شکل کئی قسمیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: ان آیات کے بعد ان لوگوں کا ذکر ہے ۔ جنہوں نے دنیا میں خدا کو نہیں پہچانا ۔ اور سرکشی وبغاوت سے کام لیا ۔ جنہوں نے عقبیٰ پر اس متاع غرور کو ترجیح دی ۔ اور جنہوں نے ہمیشہ اللہ کے دین کو ٹھکرایا ۔ ان لوگوں کے لئے بدترین ٹھکانہ اور بدترین سزائیں ہیں ۔ انہوں نے دنیا میں عاجل کو مقدم جانا ۔ اور آجل سے غفلت اختیار کی ۔ اس لئے انہیں وہاں سب کچھ دیدیا گیا ہے ۔ جس کے یہ طالب تھے ۔ اور آخرت کی نعمتیں ان سے چھین لی گئیں ۔