جَنَّاتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ
ہمیشہ رہنے کے باغات، اس حال میں کہ ان کے لیے دروازے پورے کھلے ہوں گے۔
اہل جنت ف 2: ان آیتوں میں پاکبازوں کے لئے حسن مآب کا وعدہ ہے ۔ جنہوں نے دنیا میں خدا کے دین کی اشاعت کے لئے ہر نوع کی لذتوں کو ٹھکرایا ہے اور اپنے کو مصائب ومشکلات کا ہدف بنائے رکھا ہے جنہوں نے نفس کو خواہشات سے روکا ہے ۔ اور جذبات کی کڑی نگرانی کی ہے ۔ جنہوں کے دل کو اس طرح اللہ کے حکموں کے ماتحت کرلیا ہے ۔ کہ وہ بغاوت سرکشی اور آمادہ نہیں ہوتا ۔ جنہوں نے ایمان محکم کی نعمت کو پالیا ہے اور اعمال صالحہ سے بہرہ مندی حاصل کی ہے ۔ ہاں وہ جنہوں نے روح وقلب کی نورانیت کے لئے ان تمام منزلوں سے گزرنا گوارا کرلیا ۔ جو لومتہ الائم کے اذیت وہ کانٹوں سے اٹی پڑی تھیں ۔ ان پاک اور بلند ہمت نفوس کے لئے اللہ کے ہاں نہایت خوشگوار زندگی ہے ۔ وہاں روح وجسم کی تمام آسائشوں کا سامان ہے ۔ وہاں باغات ہیں جو سدا شاداب رہیں گے ۔ جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہونگے ۔ اور یہ بلا روک ٹوک ان میں داخل ہونگے ۔ ان باغہائے نعمت میں یہ لوگ اطمینان ووقار کے ساتھ تکیہ کے سہارے بیٹھے ہونگے ۔ یہ بوقلمون تواکہ سے اپنے کام وذہن کی تواضع کرینگے ۔ پینے کے لئے عمدہ عمدہ چیزیں ہونگی ۔ اور تسکین نفس کے لئے ہم سن اور ہم مذاق خواتین ہونگی ۔ جن کی نگاہیں صرف اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر مرکوز ہونگی ۔ گویا وہاں نفس اور قلب کی ہر آسائش اور ہر آسودگی کا خیال رکھا جائیگا ۔ کوئی خلش نہیں ہوگی ۔ اور نہ کوئی غلجان باقی رہیگا ۔ ساری حسرتیں نکلیں گی ۔ اور سب ارمان پورے ہونگے *۔ حل لغات :۔ افواب ۔ فوب کی جمع ہے ۔ ہم سن ۔ ہم عمر ۔ دودستان *۔