سورة ص - آیت 31
إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب اس کے سامنے دن کے پچھلے پہر اصیل تیز رفتار گھوڑے پیش کیے گئے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : الصَّافِنَاتُ۔ صافۃ کی جمع ہے ۔ وہ گھوڑے جو تین پاؤں اور چوتھے سم پر کھڑے ہوتے ہیں ۔ مراداصل اور عمدہ گھوڑوں سے ہے۔ الْجِيَاد۔ جواد کی جمع ہے ۔ بمعنی تیز رفتار گھوڑے۔